Description
اکیشیا ہنی — کیکر / پھلائ شہد
کیکر / ببول درخت (Acacia nilotica): پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے جنگلات اور کھلے میدانوں میں بڑھتا ہے۔
یہ درخت اپریل سے جولائی کے دوران پھول دیتے ہیں، جن سے شہد بنانے والی مکھیوں کو نیکٹر (nectar) ملتا ہے۔ جس سے شہد کی مکھیاں شہد بناتی ہیں ۔
جسے پاکستان میں “فلاہی شہد / پھلائی شہد / Palosa Honey” بھی کہا جاتا ہے۔
شہد کی خصوصیات
- رنگ: ہلکا سنہری، شفاف۔
- ذائقہ: نرم، پھولوں جیسا خوشگوار، اور لاجواب ۔
یہ قدرتی شہد دیر تک مائع رہتا ہے (کم کرسٹلائز ہوتا ہے) کیونکہ اس میں fructose زیادہ ہوتا ہے۔
اکیشیا شہد کے اہم فوائد :
- قوتِ مدافعت (Immunity) میں اضافہ کرتا ہے!
- شہد میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس، منرلز ،قدرتی وٹامنز اور antibacterial خصوصیات ہوتی ہیں جو جسم کی قوتِ مدافعت کو تقویت دیتی ہیں۔
- نظامِ ہضم بہتر بناتا ہے!
- یہ شہد ہاضمے کے مسائل، گیس، تیزابیت اور قبض کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے کیونکہ یہ پیٹ کےلیے ہلکا اور آسانی سے ہضم ہوتا ہے۔
- گلے کی خراش و کھانسی میں مفید!
گرم پانی یا چائے میں شہد ملا کر لینے سے گلے کی خراش، کھانسی اور سوزش میں آرام ملتا ہے۔ - قدرتی توانائی (Natural Energy) کا بہترین ذریعہ!
ایک چمچ شہد صبح خالی پیٹ لینے سے جسم کو فوری توانائی ملتی ہے۔ - خون میں شوگر کنٹرول میں مدد کرتا ہے!(Lower Glycemic Index) کی وجہ سے!
اکیشیا شہد کا glycemic index عام شکر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے، اس لیے محدود مقدار میں diabetic افراد بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ - جلد کے لیے مفید (Skin Benefits) !
- اکیشیا شہد میں موجود antibacterial اور moisturizing خصوصیات جلد کو نرم، صاف اور چمکدار بناتی ہیں۔
- اکیشیا ہنی اپنی نیچرل مٹھاس کے سبب چینی کے متبادل کے طور پر دنیا بھر میں مشہور ہے اور کہوہ ،گرین ٹی، چائے ،ملک شیک اور دیگر ڈیشیز میں استعمال کیا جاتا ہے ۔
Natural Acacia Honey






